عمران خان کی رہائی تک ہم پُرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے، یاسمین راشد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک ہم پُرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ گلو بٹوں سے پرہیز کیجیے گا کیونکہ گلوبٹ غلط کام کرتے ہیں، میری اس دن کی ویڈیو بھی ہے جب میں مائیکروفون پر لوگوں کو منع کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

احتجاج ہر شہری کا حق، جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔صدرِ مملکت

یاسمین راشد نے کہا کہ یہ تمہارے گلوبٹ تھے تم نے پولیس والے بھیج کر انتشار پھیلایا، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور پر امن احتجاج جاری رکھیں گے، ہم اس وقت تک پرامن احتجاج کریں گے جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت چاہتاہے اور پاکستان آئین کی پاسداری چاہتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے کے جرم میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا اور گلگت بلتستان ہاؤس کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

Related Posts