اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ نواز شریف کا سندھ کے لئے تحفہ تھا، کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گے؟
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روڈ نیٹ ورک بنا دیا لیکن تین سال ہوگئے بسیں نہیں آسکیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ٹینڈرز منسوخ ہو رہے ہیں معلوم کرلیں کون پیسے مانگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے منصوبے مکمل کرنا تو دور کوئی منصوبے شروع نہیں کئے، یہ نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر خوش ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ اور کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل