کراچی میں برہنہ گھومنے والے شخص کی اہلیہ نے حقائق سے پردہ اٹھادیا، ویڈیو ڈیلیٹ کرنیکی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر میں موٹرسائیکل پر برہنہ گھومنے والے سلمان عبدالرحمن کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو ذہنی مریض قرار دیدیا، خاتون نے شہریوں سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی اپیل بھی کردی۔

گزشتہ روز جوہرآباد سے برہنہ حالت میں گرفتار کئے جانئے شہری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سلمان عبدالرحمن کا ذہنی توازن درست نہیں ،ڈیڑھ سال قبل سلمان کو پہلا اٹیک ہوا تھا جس کے بعد سے نفسیاتی ہسپتال کراچی میں علاج چل رہا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا اٹیک جب ہوا تو ہتھوڑی سے گھر کا سارا سامان توڑ کر نکل گئے اور سڑکوں پر برہنہ گھومنے لگے جس پر موقع پر موجود چند شہریوں نے بجائے پولیس یا نفسیاتی ہسپتال میں جمع کرانے کے وڈیو بنانا شروع کردی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ سلمان کے دو بچے ہیں ،اب سلمان کی حالت بہتر ہورہی ہے وہ جب اپنے ہوش و حواس میں آئینگے تو یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر کوئی انتہائی قدم نا اٹھا لیں۔

کل کو ہمارے بچے بھی بڑے ہونگے اور اپنے والد کی یہ وڈیو دیکھیں گے تو انکے ذہنوں پر منفی اثر پڑیگا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، پولیس کی تابڑ توڑکارروائیاں، 798 ملزمان گرفتار

سلمان کی اہلیہ کا وڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میری آئی جی سندھ، حکومت اور سوشل میڈیا پر جس جس نے یہ وڈیو ڈالی ہے اس سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے خدارا اس وڈیو کو ڈیلیٹ کروائیں اور اسے مزید پھیلنے سے روکیں۔

Related Posts