ریویو درست نکلنے پر بابر اعظم کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ گیا، دیکھئے دلچسپ ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ریویو درست ثابت ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

میچ کے 47 ویں اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند بیٹ کو قریب سے چھوتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں گئی۔

امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر کپتان بابر اعظم نے ریویو لے لیا۔ ریویو میں فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا اور اس موقع پر کپتان بابر اعظم کی خوشی دیدنی تھی۔ ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے شائقین کرکٹ خوب پسند کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

بابر کا ردعمل دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی توقع نہیں تھی کہ ریویو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آجائے گا۔

ٹام لیتھم اس وقت 98 پر بیٹنگ کر رہے تھے اور وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

Related Posts