فواد خان کی بالی ووڈ میں وانی کپور کے ساتھ آنے والی فلم عبیر گلال ” کے ذریعے واپسی ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستانی اسٹار خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
فلم عبیر گلال کے حوالے سے ایک انٹرویو میں اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے بتایا کہ انہوں نے فواد خان کے ساتھ اس پروجیکٹ کو سائن کرنے سے پہلے قانونی تصدیق کروا لی تھیں۔ “مجھے نہیں لگتا کہ فن میں کوئی تقسیم ہوتی ہے۔ جب بھی ہم کچھ دیکھتے ہیں، ہم اسے کرداروں کے لیے دیکھتے ہیں، ہم قومیت نہیں دیکھتے۔ یہ بات میں نے فلم پر کام کرنے کا فیصلہ کرتے وقت ذہن میں رکھی۔”
انہوں نے مزید کہا، “میرے لیے واحد احتیاط یہ تھی کہ یہ تصدیق کروں کہ کیا مجھے اس مخصوص قومیت (پاکستانیوں) کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ اور جی ہاں، ہمارا ملک اور حکومت ہمیں اس کی اجازت دیتی ہے۔ میں نے یہ ہوم ورک کیا۔”
رِدھی ڈوگرا نے یہ بھی شیئر کیا، “لوگ اکثر مجھے بیرون ملک کیریئر بنانے کا کہتے تھے کیونکہ یہ روحانی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن ہمارے قومی ورثے سے محبت کی وجہ سے میں اپنی گھریلو صنعت میں کام کرتی ہوں۔
اداکار اکتوبر میں لندن گئے اور پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع کی۔ ہدایتکار آرتی ایس بگڈی نے بتایا کہ یہ رومانوی کامیڈی کہانی دو مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔
فواد خان کی واپسی 2019 میں آل انڈیا سنی ورکرس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں پر عائد کی جانے والی پابندی کے بعد ہو رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پلوااما حملے کے بعد نافذ کی گئی تھی۔
ارباز نے عیاشی کا اڈہ کہہ دیا‘ سلمان خان کے فارم ہاؤس پر شرمناک الزامات کی وجہ کیا ہے؟
دسمبر 2023 میں بمبئی ہائی کورٹ نے پابندیوں میں نرمی کی اور سپریم کورٹ نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارتی شہریوں کے کام کرنے پر پابندی کے حوالے سے دائر کی جانے والی پٹیشن مسترد کر دی۔
فواد خان کا آخری بالی ووڈ پروجیکٹ 2016 کی فلم “ائے دل ہے مشکل” تھا، جس میں انہوں نے ثانوی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے بھی کام کیا تھا۔