کیا ضروری ہے لوگوں کا میری طلاق کے حوالے سے تبصرے کرنا؟ فریال محمود

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کیا ضروری ہے لوگوں کا میری طلاق کے حوالے سے تبصرے کرنا؟ فریال محمود
کیا ضروری ہے لوگوں کا میری طلاق کے حوالے سے تبصرے کرنا؟ فریال محمود

پاکستان کی نامور ماڈل و ادکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ میں اپنی طلاق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی، کیا ضروری ہے لوگوں کا ہر چیز کے بارے میں تبصرے کرنا؟

گزشتہ سال فریال محمود کی شادی اداکار دانیال راحیل سے لاک ڈاؤن کے دوران ایک تقریب میں ہوئی تھی۔ جوڑے نے بعد میں طلاق لے لی اور انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالوبھی کردیا۔

فریال محمود اور دانیال راحیل کی طلاق کے حوالے سے کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے رشتے کےحوالے سے بات کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے سابق شوہر اور اس کے خاندان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ہوں، لوگوں کو اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیئے، یہ ہماری ذاتی زندگی ہے، اس کے بارے میں بے معنیٰ باتیں نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

کھانے پر پیارے سے دوست کے ساتھ موسیقی کا لطف اٹھانا،بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ عمران عباس

فریال محمود نے انسٹاگرام پر ان فولو کرنے کے حوالے سے کہا کہ یہ اتنی کوئی بڑی بات نہیں، میں اتنی جذباتی ہوں کہ اپنے بھائی کو بھی ان فولو کرسکتی ہوں تو پھر اتنا ہنگامہ کیوں؟

مزید برآں اداکارہ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے مکمل ہونے کیلیئے شادی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔