اداکارہ میرا عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران کیوں روئیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ میرا عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران کیوں روئیں؟
اداکارہ میرا عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران کیوں روئیں؟

اپنے متنازعہ بیانات کے باعث اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ میرا نے  گزشتہ روز عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران رونا شروع کردیا۔ سوال یہ ہے کہ  معروف کاروباری شخصیت عتیق الرحمان سے شادی کے الزام کا سامنا کرنے والی میرا کو رونے پر کس بات نے مجبور کیا؟

عتیق الرحمان کون ہیں؟

کم و بیش 10 برس سے جاری عدالتی لڑائی میں مصروف اداکارہ میرا معروف کاروباری شخصیت عتیق الرحمان کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتی ہیں جو انہیں اپنی بیوی سمجھتے ہیں۔ 2009 میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عتیق الرحمان نے انکشاف کیا تھا کہ 2007 میں انہوں نے میرا سے شادی کی۔

عتیق الرحمان کا دعویٰ ہے کہ میرا سے ان کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ انہوں نے عدالت میں نکاح نامے کا ثبوت بھی پیش کردیا اور کہا کہ میں میرا کے خلاف متعدد عدالتی درخواستیں دائر کرچکا ہوں۔ 

اداکارہ میرا کا بیان 

دوسری جانب میرا نے عتیق الرحمان کے تمام تر الزامات کو جھٹلاتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔ 2010 میں میرا نے اپنے نکاح نامے کو چیلنج کردیا اور اس وقت سے لے کر اب تک مقدمے کی سماعت جاری و ساری ہے۔

مشہورومعروف اداکارہ میرا کا دعویٰ ہے کہ ان کا کبھی کسی سے نکاح نہیں ہوا۔ انہیں گزشتہ 10 سال سے نکاح کا جھوٹا سرٹیفکیٹ دکھا کر جعلی کیس اور بے بنیاد الزامات  میں پھنسایا جارہا ہے۔ 

میرا کی استدعا مسترد

گزشتہ روز لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کی یہ استدعا مسترد کردی کہ عتیق الرحمان کو انہیں بیوی کہنے سے روکا جائے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت کے مہیا کردہ ثبوت نکاح ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں۔

سالہا سال سے عدالتی کارروائی اور پیشیاں بھگتنے والی اداکارہ میرا جلد عتیق الرحمان کی گرفت سے آزاد ہوتی دکھائی نہیں دیتیں اور بدھ کے روز جعلی نکاح کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا رو پڑیں۔

اپنے آپ کو معصوم اور بے گناہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میں 10 سال سے انصاف کیلئے دربدر ہوں، امریکا کی عدالت میں میری بات مکمل طور پر سنی گئی تاہم معزز جج نے میرا کو چیخ کر بولنے سے روک دیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Current (@thecurrentpk)

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نکاح کی ویڈیوز میری فلموں سے لی گئی ہیں۔ عدالت نے 5 اکتوبر کو عتیق الرحمان کو سماعت کیلئے طلب کر لیا۔ مقررہ تاریخ کو وکلاء ترمیمی شواہد پر بحث کریں گے تاہم اداکارہ میرا کے کیس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ فیملی کورٹ اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی قانونی بیوی قرار دے چکی ہے تاہم میرا نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، میرا نے عتیق الرحمان پر فیملی کورٹ کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپیل کی کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکا جاتے عمر شریف کی طبیعت بگڑگئی، ایئر ایمبولینس کی ہنگامی لینڈنگ

Related Posts