امریکی سپر ماڈل گیگی حدید اپنے بوائے فرینڈ بریڈلی کوپر، جن کے ساتھ اپنے تازہ تازہ ابھرتے رومانس کی بنا پر وہ آجکل سرخیوں میں ہیں، کے ہمراہ 2024 کے آسکر ایونٹ میں نہیں ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی سپر ماڈل شاید اس بار اپنے دوست کوپر کی ایوارڈ نائٹ میں سپورٹ کیلئے شرکت نہیں کریں گی، کوپر کو فلم Maestro میں بھی نامزد کیے جا چکے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حدید آسکر میں شرکت کے بجائے اپنی تین سالہ بیٹی کھائی کے ساتھ وقت گزاریں گی، جو برطانوی گلوکار زین ملک سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریڈلی اور گیگی کے اکٹھے آسکر ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ان میں ان بن نہیں، کیونکہ دونوں کے بیچ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں اور ایک جوڑے کے طور پر دونوں کا تعلق اچھا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کوپر کی سابق گرل فرینڈ ارینا اب بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی زندگی میں خوش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سبھی بالغ ہیں اور اپنے بچوں پر توجہ دے رہے ہیں۔