ای سی بی کے چیئرمین آئن واٹمور نے استعفیٰ کیوں دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی بی کے چیئرمین ایان واٹمور نے استعفیٰ کیوں دیا؟
ای سی بی کے چیئرمین ایان واٹمور نے استعفیٰ کیوں دیا؟

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمورنے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واٹمور نے پانچ سال کی مدت کے لیے مقرر ہونے کے باوجود صرف 13 ماہ کے لیے ای سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

63 سالہ واٹمور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد باہمی رضا مندی سے مستعفی ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا تھا۔

واٹمور نے استعفیٰ کیوں دیا؟

آئن واٹمور، جنہوں نے ستمبر 2020 میں عہدہ سنبھالا تھا، پانچ سال کی مدت کے لئے نامزد ہوئے تھے، مگر صرف 13 مہینے گزارنے کے بعد چلے گئے۔

ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب انگلینڈ کے کھلاڑی دسمبر اور جنوری میں شیڈول ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا جائیں گے، اور ای سی بی نے اپنے مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو پاکستان کے دورے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ عالمی کرکٹ کے لئے مشکلات پیدا کیں۔

واٹمور نے کہا، ”اس بات پر افسوس ہے کہ میں ای سی بی کے عہدے سے سبکدوش ہو گیا ہوں، لیکن میں کرکٹ کی فلاح و بہبود اور اس کھیل کے حوالے سے کوششیں کرتا رہوں گا، جسے میں پسند کرتا ہوں۔

بڑھتا ہوا دباؤ۔

کچھ ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ای سی بی کے چیئرمین آئن واٹمورنے انگلینڈ کا شیڈول دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد تنقید ہونے پر اپنا عہدہ چھوڑا ہے۔

ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے نے واٹمور پر دباؤ بڑھا دیا۔ اس کے بعد پچھلے مہینے کاؤنٹی کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایک ذرائع نے ٹائمز کو بتایا کہ یہ ایک ”خرابی” ہے۔

انگلینڈ کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی تھیں۔ خواتین کی ٹیم 17، 19 اور 21 اکتوبر کو پاکستان میں تین ون ڈے کھیلنے والی تھی۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کے فیصلے کے بعد ”مغربی بلاک“ پر تنقید کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے ای سی بی کو دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ”مغربی تکبر” دکھایا۔

برطانوی وزیراعظم کے بیانات

پچھلے مہینے، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی ای سی بی کے نومبر میں شیڈول پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ٹائمز کی رپورٹ نے برطانوی وزیر اعظم اور دولت مشترکہ دفتر کے سینئر وزراء کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے نے ”برطانیہ اور پاکستان حکومت کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے”۔

انگلینڈ کے فیصلے کے بعد واٹمور نے عوامی تبصروں کے بعد کہا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں افسردگی کی صورتحال ہے، اُن کاکہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے، جنہیں ہمارے فیصلے سے تکلیف پہنچی، خاص طور پر پاکستان کے شائقین کرکٹ میں۔

Related Posts