سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے حال ہی میں مشہور فلم اور تھیٹر کی اداکارہ و رقاصہ دیدار کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
عبدالرزاق جنہوں نے 1996 میں اپنا کرکٹ کیریئر شروع کیا اور 2009 کے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی فتحیاب ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے شعیب جٹ کے ٹاک شو میں اپنی شادی کی پیشکش کے بارے میں وضاحت دی کہ دیدار نے کیوں ان کی پیشکش کو مسترد کیا۔
265 ون ڈے اور 46 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے عبدالرزاق نے کہا کہ وہ اور دیدار ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے اور ان کی دوستی بہت مضبوط ہو گئی تھی۔
عبدالرزاق کے مطابق ان کا تعلق اس مرحلے تک پہنچ چکا تھا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچ رہے تھے تاہم عبدالرزاق نے بتایا کہ انہوں نے دیدار کو ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے چھ مہینے کا وقت دیا تھا۔”مجھے پتا تھا کہ فیصلہ آنا ہے۔ دراصل میں چاہتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری اور تھیٹر چھوڑ دے۔
اقراء یونیورسٹی میں بے حیائی کی تمام حدیں پار، بولڈ فیشن شو پر عوام برہم
عبدالرزاق نے کہاکہ وہ جانتی تھی کہ میری فیملی اس کے پیشے کو قبول نہیں کرے گی لیکن وہ اپنی فلم انڈسٹری کی کیریئر سے دستبردار نہیں ہو سکتی تھی۔ پھر میں نے اسے بتایا کہ اس پیشے کے ساتھ آپ کے ساتھ گزارا کرنا میرے لیے مشکل ہو گا کیونکہ ہم ایک قدامت پسند پس منظر سے ہیں۔
عبدالرزاق نے وضاحت کی کہ ان کی ترجیحات میں اختلافات کی وجہ سے ان کا رشتہ ختم ہو گیا۔ “محبت ہمیشہ ایک خالص اور سچی احساس ہوتی ہے،” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علیحدگی کے باوجود وہ دیدار کے لیے دل میں کوئی برائی نہیں رکھتے۔
دیدار عبدالرزاق کے ساتھ اپنے مختصر تعلق کے بارے میں عوامی طور پر تبصرہ کر چکی ہیں، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے درمیان چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکیں تاہم انہوں نے کرکٹر کے لیے اپنی گہری عزت کا اظہار کیا۔ “ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا لیکن میں عبدالرزاق کو بہت عزت دیتی ہوں۔