کراچی میں موچکو ٹول پلازہ پرٹول ٹیکس مانگنا کیشیئر کو مہنگا پڑ گیا، کار سوار نے فائرنگ کرکے کیشیئر کو زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موچکو ٹول پلازہ پرٹول ٹیکس مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کار سوار نے گاڑی سے اسلحہ نکال لیا۔
ملزم نے بلا خو ف و خطر کیشیئر پر فائرنگ کی جس کے باعث کیشیئر زخمی ہوگیا، جبکہ ملزم فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:قیامت خیز زلزلے میں مراکش کے قدیم مدینہ شہر کو بھی شدید نقصان
واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں ملزم کا چہرہ اور گاڑی نمبر واضح ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔