آسکر ایوارڈ 2022، ایوارڈ کی ریس میں جیت کس کے حصے میں آئی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسکر ایوارڈ 2022، ایوارڈ کی ریس میں جیت کس کے حصے میں آئی؟
آسکر ایوارڈ 2022، ایوارڈ کی ریس میں جیت کس کے حصے میں آئی؟

لاس اینجلس: آسکرایوارڈ 2022ء کے سلسلے میں کل 94 ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہواجس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

آسکر 2022ء کے سلسلے میں ہونے والی کل 94 ویں تقریب میں ول اسمتھ کو فلم ’کنگ‘ رچرڈ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ کل فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ، آسکر ایوارڈز کی 94 ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہواجس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا بعدازاں گزشتہ سال بھی رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔

94ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں فلم کوڈا نے بہترین فلم کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔

آسکر ایوارڈ 2022، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا۔

جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا

فلم کوریلا کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا آسکر ایورڈ، جبکہ دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کیا، اور کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین کو بہترین ڈاکومنٹری فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ جین کیمپیئن نے جیتا ہے، فلم دی پاور آف دی ڈاگ کی ہدایتکاری پر جین کیمپیئن کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ 2022، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے “نو ٹائم ٹو ڈائی” پر بہترین اوریجنل گانے کا آسکر اپنے نام کیا۔

Related Posts