لیڈی ڈیانا کی 27ویں برسی، برطانیہ کی شہزادی کو قتل کس نے کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی ڈیانا
(فوٹو: سیلون ڈاٹ کام)

لندن: برطانیہ کی خوبصورت شہزادی لیڈی ڈیانا کو عوام سے بچھڑے 27 برس مکمل ہو گئے، شہزادی کی وفات ایک خطرناک حادثے کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں ان کی کار تباہ ہوگئی تھی۔ پرنسس آف ویلز کی برسی آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے تقریباً 61 سال قبل یکم جولائی 1961ء میں برطانیہ میں جنم لینے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ان کے جذبۂ انسانی ہمدردی اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کے باعث آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ لیڈی ڈیانا نے ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں سے ناروا سلوک  پر احتجاج کیا اور اہم اقدامات بھی اٹھائے۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے بیان کے مطابق لیڈی ڈیانا عوامی شہزادی تھیں جس نے  جذبۂ رحمدلی اور انسانیت کا درد رکھنے کے باعث عوام کے دلوں پر راج کیا۔انہیں برطانیہ کے شاہی خاندان میں اس وقت شامل کیا گیا جب ان کی عمر صرف 20 سال تھی، وقت نے انہیں بہت جلد شہرت کے اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا۔

یہی نہیں بلکہ لیڈی ڈیانا نے دیگر شاہی شخصیات سے بڑھ کر انسانی جذبۂ ہمدردی کو پروان چڑھایا جس کے باعث نئی شہزادی شاہی خاندان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا بھی سمجھی جانے لگیں۔ میڈیا نے لیڈی ڈیانا کی ذاتی زندگی میں تانک جھانک شروع کی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لیڈی ڈیانا کیلئے تشویش کا استعارہ بن گیا۔

لیڈی ڈیانا کو کس نے قتل کیا؟ یہ آج تک واضح نہیں ہوسکا۔ آج ہی کے روز 1997ء میں 31 اگست کو لیڈی ڈیانا نے پیرس ہوٹل سے ایک دوست کے ہمراہ اپنا سفر شروع کیا تاہم وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور ان کی کار حادثے کا شکار ہو کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
یہ وہ حادثہ تھا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ لیڈی ڈیانا اس دنیا میں نہیں رہیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔خطرناک حادثے کے نتیجے میں شہزادی ڈیانا اور دوست زندگی کی بازی ہار گئے۔ لاکھوں افراد نے لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات ٹی وی پر براہِ راست دیکھیں اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Related Posts