لیونارڈو ڈی کیپریو کی مبینہ بھارتی گرل فرینڈ نیلم گل کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں برس فروری کے دوران لیونارڈو ڈی کیپریو کے ایڈن پولانی نامی 19 سالہ ماڈل کے ساتھ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور  اب اسی فنکار کی ایک بار پھر نیلم گل نامی خاتون کے ساتھ ملاقاتوں کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

ہالی ووڈ کے 48 سالہ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو جو اپنے سے کئی دہائیوں چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کے باعث بدنام ہیں، مبینہ طور پر برطانوی پنجابی ماڈل نیلم گل کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں۔ پیج 6 پر ایک رپورٹ کے مطابق لیونارڈو ڈی کیپریو کو حال ہی میں نیلم گل کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

منشا پاشا کے شریکِ حیات کی گھر واپسی، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ مسرت

لیونارڈو ڈی کیپریوکون؟

لیونارڈو ڈی کیپریو آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں اور ہالی ووڈ کے سرفہرست ناموں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے ہالی ووڈ میں ٹائٹینک، دی ریوننٹ، شٹر آئی لینڈ، دی گریٹ گیٹسبی، دی ایوی ایٹر، دی وولف آف وال اسٹریٹ، جینگو اَنچینڈ، انسیپشن، بلڈ ڈائمنڈ، اور ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

نیلم گل کون ہیں؟

نیلم گل 28 سالہ بھارتی نژاد برطانوی ماڈل ہیں، جنہیں ماڈلنگ انڈسٹری میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ نیلم گل کے دادا دادی کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے اور انہوں نے 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

نیلم گل بربیری مہم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی ماڈل بھی ہیں۔ وہ عام طور پر غنڈہ گردی اور آن لائن ٹرول کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

ڈیٹنگ کی افواہیں

اس سال کے کانز فلم فیسٹیول میں نیلم گِل کو لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ دیکھا گیا تھا جو اپنی فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کی نمائش کے لیے تقریب میں موجود تھے۔

افواہ کی حقیقت کیا ہے؟

دونوں فنکاروں کی ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ تاہم لیونارڈو ڈی کیپریو اور نیلم گِل میں سے کسی نے نہ تو اس کی تردید کی ہے اور نہ ہی اس افواہ کو اپنے کسی آفیشل بیان کی مدد سے تسلیم کیا۔

Related Posts