ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ایکٹر ٹام کروز کو 61 برس کی عمر میں نئی اور جوان گرل فرینڈ مل گئی۔
عالمی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار 36 برس کی خوبرو ایلسینا خیرووا کے ساتھ لندن میں اپنا زیادہ تر وقت گزار رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹام کروز اور ایلسینا کے درمیان تعلق کی خبریں سب سے پہلے پچھلے برس سامنے آئی تھیں جب دونوں کو مختلف تقریبات میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔
ٹام کروز کی جہاں تک بات کی جائے تو اس سے قبل ان کی تین شادیاں ہوچکی ہیں، پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔
ٹام کروز کی فریش جی ایف کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ خوبرو ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں اور ایک نامور روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی ہیں۔
ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹام کروز دنیا بھر میں معروف ہیں اور اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔
اب تک وہ 47 فلموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں سے محض 5 کو فلاپ قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی ایوریج، ہٹ، سپر ہٹ یا بلاک بسٹر قرار پائیں، مگر ان کی فلموں کی کامیابی کا راز حیران کر دینے والا ہے اور وہ ہے ان کا بھاگنا۔
جی ہاں کچھ عرصے پہلے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹام کروز اپنی فلموں میں جتنا دوڑتے ہیں، وہ اتنی زیادہ کامیاب ہوتی ہیں، ان کی چند فلموں کو چھوڑ کر سب میں دوڑنے کا سین ضرور ہوتا ہے اور اداکار خود بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔
ان کے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کی بائیو میں انہوں نے خود کو ایکٹر، پروڈیوسر اور 1981 سے فلموں میں دوڑنے والا شخص قرار دیا ہے۔