اسلام آباد: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ایک ایسا جنون بن گیا ہے جس کے چکر میں نوجوان کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
حال ہی میں ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے چکر میں اسلام آباد میں موجودمارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ لگادی۔ اسلام آبادین نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک لڑکی کو ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے عقب میں آگ لگی ہوئی ہے۔
جنگلات میں آگ لگانے والی خاتون ٹک ٹاکر کون ہے؟
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی خاتون ٹک ٹاکر ’ڈولی‘ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ ڈولی ایک معروف فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاکر پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں اُن کو 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ ڈولی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہے، اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاکر کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔
خاتون ٹک ٹاکر کا کاروبار کیا ہے؟
وائرل خاتون ٹک ٹاکر کے پاس ’ڈولی گرل فیشن‘ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تین شادیاں ناکام، طلاق کے وقت کونسے الزامات عائد کیے گئے؟