نئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، نئی امیدیں نئی توقعات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PRESIDENT APPROVES APPOINTMENT OF JUSTICE UMAR ATA BANDIAL AS CJP

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال یکم فروری کو چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 فروری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کے کیریئر پر ایک مختصر نظر
جسٹس عمر بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،وہ17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے مختلف اسکولوں میں حاصل کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے 1983 میں لاہور ہائی کورٹ اور کچھ سال بعد سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر پریکٹس کی جس کے بعد 4 دسمبر 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔

انہوں نے نومبر 2007 میں عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا لیکن ملک میں عدلیہ اور آئینی حکمرانی کی بحالی کے لیے وکلاء اور سول سوسائٹی کی تحریک کے نتیجے میں انہیں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بحال کر دیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے جون 2014 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اپنی ترقی تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر دو سال خدمات انجام دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کے بعد اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟
جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 تک ایک سال سے زائد عرصے کیلئے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔اس درمیان جسٹس مقبول باقر چیف جسٹس بنے بغیر ریٹائر ہو جائیں گے۔ اسی طرح جسٹس مظہر عالم خان بھی چیف جسٹس کے عہدے کے بغیر سبکدوش ہو جائیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطرفی کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس بنیں گے اور 4 اگست 2025 تک تقریباً 10 ماہ تک اس عہدے پر کام کریں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال سے امیدیں اور توقعات
پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران عدالتیں قانونی اور انتظامی معاملات میں انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہیں اور امید ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی قیادت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ساتھ ساتھ ماتحت عدالتیں بھی انصاف کی فراہمی اور آئین کی سربلندی کیلئے مزید فعال طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کرکے ملکی قانونی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Related Posts