ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کرلی۔

اداکارہ کے مینیجر انوشے طلحہ خان نے ان کی شادی کے دن کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reviewitpk (@reviewitpk.official)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

سلیم کریم کون ہیں؟

سلیم کریم سٹارٹ اپ کمپنی ’سِم پیسہ‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں، ان کی یہ اسٹارٹ اپ کمپنی لوگوں کو سم کارڈز کے ذریعے براہ راست ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مالی لین دین کو آسان بناتی ہے۔ سِم پیسہ 15 سے زیادہ ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

سلیم کریم کراچی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیںا، انہوں نے 2005 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے معاشیات میں بیچلرز ڈگری حاصل کی۔ اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے وہ 9 سال تک ایک اطالوی کمپنی سے منسلک رہے جس کے بعد وہ گلیکسو سمتھ کلین میں بطور برانڈ منیجر شامل ہوئے۔

Who is Mahira Khan dating? Here's how the actress found love again in Salim Karim

دونوں کب سے ایک دوسرے کیساتھ تعلق میں ہیں؟

ماہرہ اور سلیم 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پرپہلی بارایک دوسرے سے ملے تھے۔

ڈسپیچ نیوزڈیسک کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 2019 میں ترکی میں سلیم کریم کے ساتھ منگنی کی تھی۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور انھیں ایک دفعہ پارٹی میں ساتھ میں رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی سابقہ شادی

ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔اُن کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی ۔

Related Posts