ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے الشفاء کو ”کوخونی اسپتال“قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے الشفاء کو ”کوخونی اسپتال“قرار دے دیا
ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے الشفاء کو ”کوخونی اسپتال“قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈبلیو ایچ او نے اتوار کو کہا کہ شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، جو اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گیا ہے، خونی اسپتال بن چکا ہے، اسے دوبارہ بحالی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کی ایک ٹیم ہفتے کے روز فلسطینی سرزمین کے سب سے بڑے ہسپتال کو طبی سامان پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔

ایک بیان میں، ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ”ہزاروں بے گھر افراد ہسپتال کی عمارت اور پناہ گاہوں کا استعمال کر رہے ہیں ”، اور یہ کہ پینے کے پانی اور خوراک کی ”شدید قلت” ہے۔

تنظیم نے کہا، ”ٹیم نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ‘خون کی ہولی’ قرار دیا، جس میں سینکڑوں زخمی مریض اندر آتے ہیں، اور ہر منٹ میں نئے مریض آتے ہیں۔

ہسپتال بہت کم عملے کے ساتھ کم سے کم پیمانے پر کام کر رہا ہے اور ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ”انتہائی نازک مریضوں کو سرجری کے لیے العہلی عرب ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

آکسیجن اور سپلائیز کی کمی کی وجہ سے آپریٹنگ تھیٹر کام نہیں کر رہے ہیں، اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے مطابق، یہ ایک ایسا ہسپتال ہے جسے بحالی کی ضرورت ہے۔

روزانہ صرف 30 مریض ڈائیلاسز حاصل کر سکتے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں تمام صحت کا بنیادی ڈھانچہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیلی سرزمین پر غیر معمولی حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی بمباری اور زمینی کارروائیوں سے سخت متاثر ہوا ہے۔

لیبیا: غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتہ

حماس کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 18,800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

Related Posts