واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ کے بعد وائٹ ہاؤس کا عملہ اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کے بعد کوسٹ گارڈ کے وائس کمان ایڈمرل چارل رے، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی اور اہم فوجی سربراہان بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے مشیر اور ٹرمپ کیلئے دھمکی آمیز تقریریں لکھنے والے اسٹیفن ملر کو 5 روز قبل کورونا وائرس نے شکار بنایا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد گزشتہ روز ہی وائٹ ہاؤس لوٹ آئے اور ماسک اتار دیا جس پر امریکی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے بھی شدید تنقید کی۔
دوسری جانب میڈیا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امریکی پالیسیوں پر تنقید جاری ہے۔ صدارتی انتخابات میں بظاہر ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن کا پلڑا امریکی صدر پر بھاری نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں ہار بھی گیا تو اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا، ٹرمپ