چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے کن ججوں نے شرکت نہیں کی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Which Supreme Court judges did not attend Justice Isa’s full court reference?

آج سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تاہم سپریم کورٹ کے ججز میں واضح تقسیم کے باعث چار ججز شریک نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک نے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور بار کونسلز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی فل کورٹ ریفرنس میں شریک ہوئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔جسٹس عیسیٰ دیگر ججوں کے ہمراہ سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا بھی افتتاح کریں گے۔اپنے آخری دن چیف جسٹس عیسیٰ سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے بجائے چیمبر کے کام پر توجہ دیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،شرکاء کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔

Related Posts