سلمان خان کون سا نیا کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کون سا نیا کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں؟
سلمان خان کون سا نیا کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبنگ خان فیملی نے اس مقصد کیلئے باندرا کی کارٹر روڈ پر ایک پلاٹ خرید لیا ہے جہاں سے سمندر کا نظارہ ہوتا ہے۔

ہوٹل بنانے کا منصوبہ ایک سال قبل حکام کو بتایا گیا تھا۔19 منزلہ ہوٹل کی عمارت کا تعمیراتی منصوبہ بھی متعلقہ حکام نے منظور کرلیا ہے۔

اس عمارت کی اونچائی 70 میٹر ہوگی جبکہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشن ہوگی۔ سلمان کی والدہ سلمیٰ خان اس جائیداد کی مالک ہیں۔

پہلی اور دوسری منزل پر کیفے اور ریسٹورنٹ ہوگا۔ تیسری منزل پر جمنازیم اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا، چوتھی منزل کو سروس فلور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔عمارت میں تین منزلہ تہہ خانہ بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:میا خلیفہ کون ہیں اور وہ ٹویٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

بظاہر پانچویں اور چھٹی منزل کنونشن سینٹر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 7 سے 19 تک کی منزلیں ہوٹل کے استعمال کیلئے ہوں گی۔

Related Posts