کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں سردی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز اور کالجز 22 سے 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری کو اتوار کی تعطیل کے بعد تعلیمی ادارے 2 جنوری پیر سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرض دیگا
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ برس 2023 کے اختتام سے قبل پاکستان سے پولیو ختم ہوجائے گا۔
پولیو 5 سال تک کے بچوں کو معذور کردینے والی بد ترین بیماری ہے جس سے بچاؤ کیلئے ہر سال انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلائے جاتے ہیں۔ یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا جارج لاریہ ایڈجی نے بڑی پیشگوئی کردی۔
ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو کی بیماری ختم ہوجائے گی جبکہ پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔ امید ہے کہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کے بعد آئندہ برس کے آخر تک بیماری جڑ سے ختم ہوجائے گی۔