شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا
شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی شادی کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے کہاکہ شاہین آفریدی ابھی بچہ ہے اْس کی شادی تین سے چار سال بعد کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ شاہین آفریدی بھی وسیم اکرم کی طرح کامیاب بولر بنے تاہم وہ وسیم اکرم کی جگہ نہیں لے سکتا۔

اللہ تعالیٰ نے شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں پاکستان کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے، اس کے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شاہین آفریدی نے جس ٹیم نے بطور ایمرجنگ کھلاڑی کیرئر کا آغاز کیا اسی ٹیم کا کپتان بنا۔

ریاض آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم بڑے کپتان اور بولر رہے ہیں ان کا ریکارڈ تو نہیں ٹوٹ سکتا تاہم شاہین آفریدی سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں، یقین ہے کہ وہ وسیم اکرم کی طرح وہ بھی لمبے عرصے تک پاکستان کی کامیابیوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بچپن سے شرمیلا ہے، اس کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے، اب بھی اس میں شرمیلا پن ہے، میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تو شاہین میرے ساتھ ساتھ ہوتا تھا اس نے مجھ سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھائی کو اس سے زیادہ خوشی اور کیا ہوگی کہ اس کا چھوٹا بھائی دنیا کا بہترین بولر کہلائے، میں ہمیشہ شاہین اور پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو رہتا ہوں۔

ریاض آفریدی نے کہا کہ جس روز علم ہوا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کرکٹر کا آئی سی سی ایوارڈ ملا ہے، وہ لمحات یادگار تھے، خوشی ہے کہ بہت کم عرصے میں شاہین نے بڑا نام کمالیا۔

مزید پڑھیں: فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی نے ای ایس پی این ایوارڈ 2021 جیت لیا

لاہور قلندرز نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور اسے کپتان بناکر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ قابل تعریف ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور وہ ایک کامیاب کپتان ثابت ہوگا۔

Related Posts