جینیفر لارنس کی مزاحیہ فلم ’نو ہارڈ فیلنگز‘ حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔
جین اسٹوپنٹسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، چونکہ اس فلم کی پروڈکشن سونی کی جانب سے دی گئی ہے اس لئے یہ اوٹی ٹی کے حقوق کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔
فلم نوہارڈ فیلینگز میں لارنس کو میڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آتی ہےجب اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنا گھر کھونے والی ہے۔
گھر کو کھودینے کے بعد وہ ملازمت کی تلاش میں نکلتی ہے اور پھر ایک لڑکے کو پیسے کیلئے ڈیٹ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ’نو ہارڈ فیلنگز‘ 23 جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔
کیا یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی؟
فی الحال نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کی ریلیز کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن سونی کے ساتھ نیٹ فلکس کے معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
کچھ ایسی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں کہ فلم سینما میں 90 دن مکمل کرنے کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ فلم اکتوبر 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔