نیٹ فلکس پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کا دوسرا حصہ کب آئیگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کی مشہور کویرن سیریز دی گلوری کا مارچ میں جلد ہی دوسرا حصہ آئے گا۔

گزشتہ دنوں چینی میڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس کی ہیڈ لائن میں دوسرے حصے کی ریلیز کی تاریخ 10 مارچ بتائی گئی تھی لیکن خبر کی تفصیل میں سیریز کے ریلیز کی تاریخ 20 مارچ بتائی گئی تھی۔

اس خبر کے بعد ناظرین و سامعین میں الجھن پیدا ہوگئی کہ آخر سیریز کا دوسرا حصہ کب ریلیز ہوگا، آئیے اس بارے میں جانتے ہیں:

دی گلوری

مذکورہ سیریز مون ڈونگ ایون کے انتقامی سفر اور ناقابل فراموش ماضی کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی طالب علموں کے ذریعہ کئے گئے ہائی اسکول کے تشدد کا نشانہ بنی تھی۔

شروع میں وہ اُن کے خلاف شکایت درج کرواتی ہے چونکہ وہ بڑے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مونگ ڈونگ کو بعد میں احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس اُن کے خلاف کچھ نہیں کرسکےگی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس کی نئی فلم ’ٹرو اسپرٹ‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟

ایک موقع پر وہ اپنی زندگی کو ختم کرنے کا بھی سوچتی ہے یہاں تک کہ وہ اسکول بھی چھوڑ دیتی ہے ، لیکن بعد میں اس کے دل میں خودکشی کرنے کے بجائے اِن طالب علموں سے بدلہ لینے کا خیال آتا ہے۔

کاسٹ

سنگ ہائی کیو بطورِ مون ڈونگ ایون

لی ڈو ہیون بطور جو یو جیونگ

لم جی یون بطور پارک یون جن

ییوم ہائے کانگ ہیون نام کے طور پر بھاگا

پارک سنگ-ہون بطورِ جیون جاے جون

جنگ سنگ ال بطور ہا دو یونگ

چا جو ینگ بطور چوئی ہائے جیونگ

کم ہی ایورا بطور لی سارا[13]

کم گن وو بطور بیٹا میونگ اوہ

کیا اس کا دوسراحصہ آئیگا؟

دی گلوری کا دوسرا حصہ آئے گا، سیریز کا پہلا حصہ 30 دسمبر کو ریلیز ہوا تھا۔ سیریز کی کل اقساط آٹھ ہیں جنہیں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس کیا کہتا ہے؟

چینی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس نے ابھی تک دوسرے حصے کی ریلیز کی تاریخ طے نہیں کی ہے تاہم ایسی امید ہے کہ سیریز کا دوسرا حصہ مارچ میں نشر ہوگا۔

Related Posts