کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق
کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ضیاالدین اسپتال کے قریب مدرسہ جاتے ہوئے نوجوان بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیریں جناح کالونی کا رہائشی عبدالعزیز اپنے بچے اور پڑوسی عادل کی بیٹی اور بیٹے کو موٹرسائیکل پر لے کر دہلی کالونی میں واقع مدرسے جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 11 سالہ حذیفہ عادل اور اس کی بڑی بہن 18 سالہ بشریٰ عادل جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالعزیز اور اس کا بچہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ حادثہ کسی ڈمپر کی وجہ سے پیش آیا مگر بعد میں عبدالعزیز کے بیان سے صورتحال واضح ہوئی کہ انہیں ایک منی بس نے ٹکر ماری۔

مزید پڑھیں:گلستانِ جوہر میں رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

بوٹ بیسن پولیس کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج نہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ذرائع سے صورتحال کو مزید واضح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Posts