تسلیم کرتاہوں کہ آٹے کے بحران میں حکومت کی کوتاہی ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan
imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران میں حکومت سےکوتاہی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور آٹے کے حالیہ بحران میں حکومت کی کوتاہی کو تسلیم کرتا ہوں اور بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں مہنگائی سے پیسا بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، میرا وعدہ ہے کسی کونہیں چھوڑیں گے اور دوسرا ہم سسٹم ایسا لے کر آئیں گے کہ ہمیں کسی بھی چیز کی کمی کا پہلے سے علم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وہ مہنگائی ہے جو بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں کے خسارے کی وجہ سے ہوئی، دوسری مہنگائی روپے کی قدر گرنے کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے، منصوبہ بندی کے تحت حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں صورتحال ٹھیک نہیں، ہر بات پر دوسرا سوال یہ پوچھا جاتا ہے کہ کہاں ہے نیا پاکستان؟ اور معصوم شہری نیا پاکستان سے متعلق منفی باتیں کرکے چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ کئی نیوز چینلز پلان کر کے نئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں عوام کو بھی شامل کررہے ہیں، مدینے کی ریاست کا قیام محض چند دنوں میں نہیں ہوا تھا لیکن ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے تحت اسپتالوں میں انتظامی تبدیلیاں لےکر آرہے ہیں، لیکن افسوس ہے کہ کچھ لوگ اسپتالوں میں اصلاحات لانے کے مخالف ہیں، اسپتالوں کی نجکاری نہیں کررہے بلکہ انہیں خود مختار بنا رہے ہیں۔

Related Posts