دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ بات چیت کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے دو GB سے بڑے ڈیٹا یا فائلوں کو ایک فون سے دوسرے فون منتقل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کر دی ہے ان میں ویڈیو، دستاویزات اور بہت ہی تفصیلی تصاویر بھی ہوسکتی ہیں عموماً کارپوریٹ اور میڈیا ہاؤسز میں اس کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی کیو نکہ اس سے قبل واٹس ایپ پر دو GB سے بڑی فائلوں کو بھیجنا ممکن نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ، نیا فیچر متعارف