واٹس ایپ کا نیا فیچر، تصاویر،ویڈیوز ایک بار دیکھنے کے بعد غائب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ
(فوٹو: آن لائن)

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت تصاویر اور ویڈیوز ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہوجایا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، موبائل ایپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے صارفین کی تعداد 200 کروڑ سے زائد ہے جنہیں ہر لمحہ مختلف ضروریات کیلئے نئے فیچرز کا انتظار رہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج سے 2 روز قبل واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ صارفین اب ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھ لیے جانے کے بعد غائب ہوجایا کریں گی۔ یہ صارفین کیلئے ایک نئی سہولت ہے۔

قبل ازیں مارچ کےدوران واٹس ایپ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ پیغامات از خود غائب ہوجایا کریں گے اور کوئی بھی صارف 7 روز سے زائد تک اپنے پرانے پیغام کو نہیں دیکھ سکے گا۔ ٹیکسٹ میسیجز از خود غائب ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر اسنیپ چیٹ کی طرز پر کام کرتا ہے جس کے تحت واٹس ایپ کے پیغامات موبائل گیلری میں محفوظ نہیں ہوسکیں گے بلکہ ایک بار دیکھ لیے جانے کے بعد غائب ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ایپ استعمال کرنےوالے صارفین کی بھیجی گئی حساس معلومات کو تحفظ فراہم کرانے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جو رواں ہفتے کے اختتام تک دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماہرینِ فلکیات نے سب سے بڑا دمدار ستارہ ڈھونڈ نکالا

Related Posts