دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس سے اب ایپلی کیشن کا استعمال مزید آسان ہوگیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ‘سرچ بار’ متعارف کروایا گیا ہے، یہ فیچر صارفین کو ایپ سیٹنگز کے ذریعے آسانی سے اپنی متعلقہ سیٹنگ ڈھونڈنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
قبل ازیں صارفین اسکرول کرکے اپنی مطلوبہ سیٹنگ ڈھونڈا کرتے تھے لیکن اب واٹس ایپ کے اس نئے فیچرسے صارفین کا وقت بچے گا۔
مثال کے طور پر اب سیٹنگ میں موجود سرچ بار کی مدد سے آپ تصاور، ویڈیوز سمیت دیگر آپشنز باآسانی سرچ کرسکیں گے۔
اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں امید ہے کہ اس فیچر کو جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔