نیویارک: 2019 کے اختتام کے ساتھ ہی فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی اور اب مذکورہ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے پہلی ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سال 2019 کے ختم ہوتے ہی ونڈوز فونز کے لیے واٹس ایپ کی سروس ختم ہو جائے گی جس کے بعدگزشتہ شب ان فونز پر واٹس ایپ سروس بند ہوگئی تھی۔
نئے سال کا آغازہوتے ہی ونڈوز فون صارفین واٹس ایپ نہیں چلاسکیں گے، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ بعض فونز پر اب بھی واٹس ایپ سپورٹ موجود ہو لیکن ان پر بھی جلد ہی واٹس ایپ چلاناممکن نہیں رہے گا۔
جن افراد کے پاس ونڈوز فون تھے اب انہیں واٹس ایپ کی سروس چلانے کے لیے ونڈوز فونز کی جگہ اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، آئی فون آئی او ایس 9 یا اس سے کے بعد کے ورژن وغیرہ پر کام کرنے والے فونز لینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں کے باوجود چینی کمپنی ہواووے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ