واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے، صارفین اب مصنوعی انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کے اسٹیکرز بھیج سکیں گے۔
ابھی اس سے صرف آئی فون استعمال کرنے والی صارفین ہی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ اسٹیکر سیکشن کے آپشن میں جا کر وہ مرضی کا اسٹیکر بنا کر اپنے پیاروں کو بھیج سکیں گے۔میسجنگ ایپ کا نیا فیچر تمام فونز پر دستایب نہیں ہوگا۔
میٹا کے مطابق یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ اپلیکشن استعمال کرنے والے افراد ایپ کے اسٹیکر والے حصے میں جاکر ”کریٹ“ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس فنکشن سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
میٹا نے بتایا کہ اسٹیکرز صارف کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہی بنیں گے جب کہ موجودہ نتائج بہترین کہے جاسکتے ہیں کیوں کہ فیچر ابھی جانچ کے مرحلے میں ہے۔
”کریٹ“ کے آپشن میں، آپ کو اسٹیکر کی ٹیکسٹ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا،پھر ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے ان پٹس کی بنیاد پر متعدد اسٹیکرز تیار کرے گی، جنہیں آپ اپنی چیٹس میں فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں 5Gسروس کا آغاز اگست 2024تک کردیا جائے گا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی بہت ہی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے آئندہ آنے والے ہفتوں میں مزید وسعت دی جائے گی اور اینڈرائڈ کا استعمال کرنے والیے صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔