رواں ہفتے 9 نومبر سے 14 نومبر تک نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ با آسانی کسی بھی سیریز کا انتخاب کرسکتے ہیں؟
پیر
وِن لینڈ ساگا (سیزن 1)
نیٹ فلکس کی یہ سیریز ون لینڈ ساگا ایک تاریخی ڈرامہ ہے ،سیریز کی کہانی مرکزی کردار تھوفن کے گردگھومتی ہے۔اس کے پہلے سیزن میں دکھایاجائے گا کہ تھوفن اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کی کوشش کرتا ہے، جو اسکلاد کے ہاتھوں ایک غیر منصفانہ لڑائی میں مارا جاتا ہے۔
منگل
ہیچٹ ویلڈنگ ہچیکر
نیٹ فلکس کی یہ دستاویزی فلم منگل کو ریلیز ہوگی، یہ کائی لارنس کی کہانی کی پیروی کرتا ہے، ایک تاریک ماضی کے ساتھ ایک بے گھر شخص جو ایک عورت کو بچانے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوا لیکن جلد ہی اسے گرفتار کر لیا گیا اور فرسٹ ڈگری قتل کا الزام لگایا گیا۔
بدھ
سیکژی فائی
یہ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جو کہ نتالیہ کی کہانی کی پیروی کرتی ہے۔ نتالیہ ٹیکانالوجی کی طالبہ ہے جس کی خواہش ایک بڑا مقابلہ جیتنا ہے۔ اس کی کامیابی کا اصل راز ایک ایپلی کیشن بنانا ہے اور یہی ایپلی کیشن نتالیہ کے ساتھیوں کے تجسس اور جنسی خواہشات کو بڑھاوادے گی۔
جمعرات
وائکنگز: والہلہ (سیزن 2)
وائکنگز کا دوسرا سیزن: والہلا، تاریخی ایکشن ڈرامہ سیریزہے جو کہ 12 جنوری کو صبح 3 بجے نیٹ فلکس پر پیش کیاجائے گا۔
جمعرات
اسکیٹرڈ بیریز ( محدود سیریز)
یہ سیریز ناصر کے گھومے گی جو ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے ، ناصر کورونا کو ماننے اور قبول کرنے سے انکار کرتا ہے ، لیکن ناصر کی یہ سوچ اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب اس کی ماں کی موت کورونا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ماں کی موت کے بعد ناصر غم سے نڈھال ہوجاتا ہے اور خود کو اُس کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔
جمعہ
ٹرائل بائی فائر(محدود سیریز)
سیریز کی کہانی دو والدین نیلم اور شیکھر کرشنا مورتی کے گرد گھومے گی جن کے 2 بچے ہیں، وہ اپنے بچوں کو پوری آزادی دینے کے قائل ہیں۔ ایک دن وہ اپنے بچوں کو اکیلے دوپہر میں فلم دیکھنے کیلئے اجازت دے دیتے ہیں لیکن اُس دن کچھ ایسا ہوگا جو انھیں اپنے فیصلے پر پچھتانے پر مجبور کرے گا۔
ہفتے
کریش کورس اِن رومانس (سیزن 1)
یہ ایک کورین مزاحیہ رومانوی سیریز ہے جس میں ایک لڑکی کو دکھایا جائے گا جو کہ ایک مشہور ریاضی کے استاد کی کلاس میں شامل ہونے کی کوشش کرتی ہے۔