وہ کون سی بات تھی جسے صرحا اصغر نے سب سے چھا کر رکھا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وہ کون سی بات تھی جسے صرحا اصغر نے سب سے چھا کر رکھا؟
وہ کون سی بات تھی جسے صرحا اصغر نے سب سے چھا کر رکھا؟

کراچی: پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے ایک بات کسی کو نہیں بتائی تھی حتیٰ کہ اس بات کو اپنے خاندان والوں اور پروڈکشن ہاؤس سے بھی چھپا کر رکھا مگر اب انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی۔

پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کا ایک نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے حمل سے متعلق 7 ویں مہینے میں خاندان میں اعلان کیا حتیٰ کہ جس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کررہی تھی اس کو بھی نہیں پتا تھا کہ میں حاملہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کررہی تھی میں نے انہیں بھی نہیں بتایا تھا کہ میں حاملہ ہوں کیوں کہ اگر بتادیا جائے تو لوگ سوچتے ہیں یہ حاملہ ہیں کام نہیں کرسکتی۔

صرحا اصغر نے کہا کہ اس حمل کو چھپانا اس لیے بھی آسان رہا کہ جس ڈرامے کے کردار کو میں نبھارہی تھی وہ بھی ایک حاملہ عورت کا کردار تھا۔جسے کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:خوبرو بھارتی اداکارہ زرین خان کا پاکستان کی وادی سوات سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے دوران مجھے حاملہ عورت کے کردار نبھانے کیلئے تکیہ دیا جاتا تھا لیکن میں اس تکیے کے وزن کو کم کرکے استعمال کرتی تھی، اس پراجیکٹ کے بعد ہم نے حمل سے متعلق خاندان میں سب کو آگاہ کردیا۔

Related Posts