یروشلم: اسرائیلی فوجی کی گولی سے قتل ہونے والی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پراسرائیل نے تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکام کی جانب سے مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کو لگنے والی گولی امریکی ماہرین کو دیے جانے کے بعد اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ وہ گولی کی بیلسٹک جانچ کریں گے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیل کے بجائے امریکیوں کو تحقیقات کے لیے گرین سگنل دینے کے بعد اسرائیلی آرمی کے ترجمان رین کوشیف کا بیان فوجی ریڈیو پر آیا۔
اسرائیلی فوجی نے کہا کہ گولی کی جانچ امریکی نہیں بلکہ امریکی موجودگی میں اسرائیلی ہوگی، ہم نتائج کا انتظار کررہے ہیں، اگر ہم نے انہیں قتل کیا تو اُس کی ذمہ داری لیں گے اور اس کے لیے معذرت کریں گے۔
یوکرین کی گندم چرانے کا الزام، ترکی نے روس کا بحری جہاز پکڑ لیا