حکومت کو کیا کرنا چاہئے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی موجودہ حکومت حال ہی میں کئی ایسے واقعات کے باعث عوام کی تنقید کا شکار ہے جو وزیر اعظم شہباز شریف اور موجودہ وفاقی وزراء کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اہلیت پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

عوامی تنقید کسی شخص کا پڑھایا ہوا سبق نہیں ہوتا جسے کوئی یاد کرکے آجائے اور حکومت کو نشانہ بنائے، بلکہ شیکسپیئر کے بقول یہ دنیا ایک اسٹیج ہے اور ہم سب فانی انسان وہ اداکار جو اپنے اپنے وقت میں اپنا اپنا کردار نبھا کر رخصت ہوجاتے ہیں۔

بالکل اسی طرح حکومت سیاسی منظر نامے کے اسٹیج پر موجود ہے اور اپوزیشن اور عوام اس کی کارکردگی دیکھ کر ہی اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ کوئی نصف صدی کا قصہ نہیں بلکہ ایک سال پہلے ہی کی بات ہے جب مہنگائی کو بنیاد بنا کر پی ڈی ایم عمران خان حکومت پر تنقید کیا کرتی تھی، آج وہی سب کچھ پی ڈی ایم کو سہنا پڑ رہا ہے تو اس پر کسی کو بھی حیرت نہیں ہونی چاہئے۔

جب موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت آئی تو عوام نے اس سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ کر لیں کہ تبدیلی کے دعویداروں سے تو مہنگائی کنٹرول ہو نہیں سکی، شاید ن لیگ کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت ہی مہنگائی کا کچھ تدارک کرسکے، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

نئی حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کیے جو تاحال جاری و ساری ہیں اور ان کا کوئی مثبت نتیجہ تاحال برآمد نہیں ہوسکا۔ دوست ممالک سے البتہ ضرور کچھ اچھی خبریں ملی ہیں۔ یکم مئی کو جب یومِ مزدوراں منایا جارہا تھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔ یہ مقدمات کا اندراج اور نوٹسز ارسال کرنے کی سیاست عوام کو مختلف قسم کے مخمصوں میں ڈالنے اور مصروف رکھنے کیلئے تھی یا معاشی محاذ سے نظریں ہٹانے کیلئے، تاحال اس پر غور جاری ہے۔

ضروری ہے کہ حکومت ملک کی تباہ حال معیشت کی طرف توجہ دے جس کے اثرات غریبوں کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنا تو دور کی بات، موجودہ حکومت تو عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی میں بھی مشکلات کا شکارہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال چیلنجز سے بھرپور اور مشکل ضرور ہے لیکن اگر سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال سے بچ کر نہ نکل سکے۔ ماضی میں بھارت سمیت دیگر ممالک بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرکے بچ نکلے۔ ہمیں ان کی مثالوں کو سامنے رکھنا ہوگا۔

Related Posts