نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیسی وکٹ تیار کی جائیگی؟ آفریدی نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیسی وکٹ تیار کی جائیگی، آفریدی نے بتادیا
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیسی وکٹ تیار کی جائیگی، آفریدی نے بتادیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں باؤنسی وکٹ تیار کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ اگلا میچ ڈیڈ پچ پر نہیں کھیلنے دیں گے، ہمیں اپنے دلوں سے شکست کا خوف نکالنا ہوگا، یہ ہمارے گیند بازوں کو برباد کررہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ناقص معیار کی فلیٹ پچز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا ہے جس نے فاسٹ بالرز کو کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

اس ماہ کے شروع میں راولپنڈی کی پچ کو دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے نیچے اوسط کی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کپ کی فائنل چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

ذرائع کے مطابق کیوریٹرز کو باؤنسی وکٹ تیار کرنے کے لیے پچ میں تبدیلیاں کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

Related Posts