وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں، جس کے باعث انہیں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، وزیر صحت سندھ کو لفٹ توڑ کر باہر نکالا گیا۔

صوبائی وزیر صحت بچوں کے سرجری وارڈ کا دورہ اور افتتاح کرنے کے لیے سول اسپتال پہنچیں، جہاں افتتاح کے بعد واپسی پر لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ خراب ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تکنیکی مسئلے کے باعث خراب ہونے والی لفٹ میں تقریبا ً10 منٹ تک پھنسی رہیں، تاہم وہ خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے بُری خبر، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

خرابی کے بعد مکینک نے آکر لفٹ توڑ کر صوبائی وزیر کو نکالا۔سول اسپتال کے پیڈز (بچوں کے)سرجری وارڈ کے افتتاح کے بعد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ساتھ لفٹ میں پھنسنے والوں میں صوبائی وزرا، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر عملہ بھی تھا۔

Related Posts