پاکستان ریلویز میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے زیر گردش اشتہار کے معاملے پر ترجمان ریلویز کا بیان سامنے آگیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اشتہار در اصل جعلی ہے۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق جعلی اشتہار پھیلانے کا مقصد دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے سادہ لوح عوام سے پیسے ہتھیانا ہے، لہٰذا عوام اس جعلی اشتہار پر یقین نہ کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہار جاری ہونے پر باقاعدہ طور پر ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔