سول ایوی ایشن ملازمین کی ایئرپورٹس آپریشن بند کرنے کی دھمکی، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول ایوی ایشن ملازمین نے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان کرتےہوئے آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندہ تنظیم اکائی اورجیکا کی جانب سے جمعرات کو جناح ٹرمینل کے آرائیول لاؤنج میں آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد ریلی کی شکل میں کراچی ائیرپورٹ کی مرکزی شاہراہ پرجمع ہوئی جس میں  خواتین بھی شامل تھیں۔ ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حکومت اورسول ایوی ایشن ایشن انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

معاملات طے، پی آئی اے کے اکاونٹس بحال

احتجاج سے  خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل یونین آف سول ایوی ایشن (اکائی) سمیع اللہ نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی نے ادارے کو تباہ کردیا ہے، آؤٹ سورسنگ کے خلاف عدالت سمیت ہر فورم پر قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی آؤٹ سورسنگ سے کوئی خاص رقم نہیں مل رہی، سول ایوی ایشن نے گزشتہ سال 150 ارب روپے کمائے جبکہ ادارے کا پوٹینشل 500 ارب روپے ہے۔

جیکال کے سینٹرل پریذیڈنٹ عزیزمیمن کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ کے خلاف عدالت سمیت ہر جگہ قانونی جنگ لڑیں گے جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے بڑے پیمانے پراحتجاج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے جس کا دائرہ کراچی اور لاہور تک بڑھایا جائےگا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگرآؤٹ سورسنگ کا عمل نہ روکا گیا تو آپریشن بند کرنے سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے۔

Related Posts