سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن سندھ کو اسکولوں میں تعاون کی ہدایت  کی گئی ہے اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکولوں کے لئے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں آنکھوں کے معائنے کے لیے این جی او کو این او سی دے دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں طلبا کی آنکھوں کی اسکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایڈوائزر کریکولم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے، اسکول سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں۔

Related Posts