وزیر اعظم کے فلاحی منصوبوں میں سے بہترین پروگرام کون سا ہے؟ ووٹنگ شروع

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
وزیر اعظم کے فلاحی منصوبوں میں سے بہترین پروگرام کون سا ہے؟ ووٹنگ شروع
وزیر اعظم کے فلاحی منصوبوں میں سے بہترین پروگرام کون سا ہے؟ ووٹنگ شروع

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی منصوبوں میں سے بہترین پروگرام کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے جس کا انعقاد وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ایک پول کے ذریعے ووٹنگ گزشتہ روز شروع کروائی جو کل تک جاری رہے گی۔

پول میں سوال کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی منصوبوں میں سے آپ کے خیال میں سب سے بہترین اقدام کون سا ہے جبکہ اس میں غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام کو اوّل درجے پر رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پول کے ذریعے دئیے گئے سوال میں کامیاب جوان پروگرام، مفت علاج صحت انصاف کارڈ اور پناہ گاہ کے آپشن بھی رکھے گئے ہیں۔ اب تک 25 ہزار سے زائد افراد ووٹنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے سب سے بڑا پروگرام ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا سود یا انتہائی کم شرحِ سود پر لاکھوں کے قرضے دئیے جا رہے ہیں۔

عمران خان کے مفت علاج صحت انصاف کارڈ کے تحت لاکھوں کا علاج مفت کردیا گیا جبکہ پناہ گاہ کے تحت بے گھر افراد کو عارضی چھت اور علاج کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کے سوال کا مقصد عوام کی رائے جاننا ہے  جس سے  اہم منصوبوں پر مزید پیش رفت کے حوالے سے مستقبل میں کام کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں نیو بلیو ایریا پروجیکٹ کی منظوری دے دی جس کے تحت 170 کنال کی اراضی مختص کی گئی ہے۔

نیو بلیو ایریا پروجیکٹ کے لیے اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے جو نئے صنعتی منصوبے میں استعمال ہوگی۔ پروجیکٹ کے لیے 25 سے 30 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا پروجیکیٹ کی منظوری 

Related Posts