مخالفین کو غنڈے قرار دے کر پکڑنے کی تیاری؟ پنجاب حکومت کا مجوزہ ‘غنڈا ایکٹ’ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی حکومت نے مسودہ قانون تیار کرلیا، فوٹو دی نیوز

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔

ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کسی بھی شخص کو غنڈا قرار دے سکےگی۔

 پولیس، انتظامیہ یا حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث افراد، جعلی سرکاری عہدے دار ، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش یا جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد غنڈا قرار دیے جاسکیں گے۔

غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس منسوخ کیے جاسکیں گے۔ ایسے افرادکو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کے علاوہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جا سکےگا۔

پہلی بار جرم پر3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے تک جرمانہ  جب کہ جرم دہرانےکی صورت میں7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپےتک جرمانہ ہو سکےگا۔

Related Posts