پاکستان خصوصاََ پنجاب میں گینگ ریپ کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں پنجاب میں ایک واقعہ سامنے آیا جب 22 سالہ لڑکی کو یرغمال بناکر اُس کو کئی دنوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اُس واقعے کی فحش ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔
لیہ میں کیا واقعہ پیش آیا؟
لیہ کے چوک اعظم سے 22 سالہ کرن نامی خاتون کو جھگڑے میں پیشی کیلئے بلانے کے بعد اغوا کرکے خالی جگہ پر اُسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، یہی نہیں بلکہ ملزمان نے لڑکی کی کتے کے ساتھ فحش ویڈیوز بھی بنائیں۔
ایسا بتایا جارہا ہے کہ پنجاب میں جانوروں کو فحش ویڈیوز بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان جن کی شناخت شوکت، وسیم علوی اور ابرار اسد کے نام سے ہوئی ہے نے ثناء نامی خاتون کی ملی بھگت سے 3 جولائی کو اسے اغوا کیا، وہ اسے اعظم چوک لے گئے اور مبینہ طور پر پانچ دن تک اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ اس کے بعد ملزمان نے کتے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا اور ویڈیو غیر ملکی فحش ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دی۔
فحش ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پورنوگرافی گینگ اپنے متاثرین کو دوست ظاہر کرکے بلاتے ہیں، اغوا کرنے سے پہلے گینگ ریپ کرتے ہیں اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔ یہ گینگ غیر ممالک میں تربیت یافتہ کتوں کی عصمت دری کی ویڈیوز ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرکے پیسے کماتے ہیں۔
جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
لیہ میں اجتماعی زیادتی اور جانوروں کی فحش فلموں کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 9 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی اور 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے بھی معاملے کی تحقیقات میں شامل ہوگی۔ بعدازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ لڑکی کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیے۔ پولیس سات میں سے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔
لڑکی کے والد تجمل حسین کی شکایت پر تھانہ چوبارہ میں مقدمہ 446/22 درج کرکے فوری طور پر کارروائی شروع کی گئی۔
جے آئی ٹی نے آر پی او سلیم کی نگرانی میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ آر پی او نے ایکسپریس کو بتایا کہ جے آئی ٹی موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے تمام بنیادی شواہد اکٹھے کرلیے اور سات ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی تحقیقات میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے بھی معاونت لے گی اور سات دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لائیگی۔
پرویزالٰہی کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آئی جی پولیس سے لیہ میں ہونے والے سکینڈل کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو جامع تحقیقات کے ذریعے قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس بہیمانہ جرم میں ملوث ملزمان کو انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مثالی سزا دی جائے گی۔