پہلے جو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے،ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، رضوان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلے جو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے،ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، رضوان
پہلے جو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے،ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، رضوان

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے موجودہ ہونے والی سیریز کو ورلڈکپ کی تیاری قرار دے دیا۔ پہلے جو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے۔

محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملنا بہت اچھی چیز ہے، ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کل کے میچ سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،کنڈیشنز کے مطابق فیصلہ کریں گے کیونکہ ہر میچ میں مختلف مشکل کنڈیشنز آسکتی ہیں پہلے جو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی اس کے علاوہ بولرز نے اچھی بولنگ کی اس لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔ہم کچھ مختلف کرنیکی کوشش کر رہے ہیں اس کے لیے ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔

Related Posts