10منٹ کی دوڑ ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ محققین نے بتادیا

10منٹ کی دوڑ ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ محققین نے بتادیا

لندن: یونیورسٹی آف سوکوبا کے محققین کی ایک ٹیم کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف 10 منٹ کی دوڑ سے انسانی دماغ پر موثر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محققین کی اس تحقیق میں بتایاکہ10 منٹ کی دوڑ سے انسان کے موڈ اور انتظامی افعال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے دماغی حصے کو کام کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔

اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ دوڑ کے بہت سے فوائد ہیں، جیسے کہ موڈ کو بہتر بنانے کی صلاحیت، لیکن اس سے پہلے مطالعات میں اکثر سائیکل چلانے کو ہی ورزش کی ایک شکل سمجھا جاتا تھا۔

تاہم دوڑ لگانا ہمیشہ سے ہی انسانی صحت میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔انسانی دوڑ کی منفرد شکل اور کارکردگی اور انسانوں کی ارتقائی کامیابی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 27کروڑ 93لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 10ہزار ہلاک

اس حقیقت کے باوجود، محققین نے اب تک دماغ کے مختلف حصوں پر دوڑنے کے اثرات کو قریب سے نہیں دیکھا تھا جو کہ انسان کے موڈ اور انتظامی افعال کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں