دُنیا بھر میں کورونا سے 27کروڑ 93لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 10ہزار ہلاک

دُنیا بھر میں کورونا سے 27کروڑ 93لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 10ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 27 کروڑ 93 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 54 لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 27کروڑ93 لاکھ 98 ہزار555 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 54 لاکھ 10 ہزار984افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے مریض 12 لاکھ 93ہزار، اموات 28ہزار 900سے تجاوز

کراچی میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ

وائرس سے متاثرہ 88 ہزار 771افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 42 لاکھ 4 ہزار73 ہو گئی۔وائرس کے2 کروڑ 41لاکھ 15ہزار 302 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 24 کروڑ 97لاکھ 83 ہزار498 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 5 کروڑ 29لاکھ 86ہزار307 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 47لاکھ 79 ہزار 815افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 37 ہزار671افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 79ہزار520شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ22 لاکھ 30 ہزار 737افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 18ہزار429لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، جرمنی 8ویں، ایران 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں