آئی سی سی آخر کیا چاہتی ہے؟ چیپمئنز ٹرافی کے آفیشل پرومو سے پاکستان کا ذکر غائب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیشنل ہیرالڈ

چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل پرومو نے نیا تنازع کھڑا کردیا، پرومو میں میزبان ملک پاکستان کا نام تک نہیں ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں آئندہ برس منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری کردیا گیا، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آفیشل براڈکاسٹر ’اسٹار اسپورٹس‘ نے آفیشل پرومو میں ’پاکستان‘ کا بطور میزبان ملک نام نہیں لیا۔

ثانیہ مرزا کی طلاق شعیب ملک کو کتنے کروڑ روپے میں پڑی؟

آفیشل براڈکاسٹر ’اسٹار اسپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے پرومو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی واپسی کے ساتھ ہی کرکٹ ایکشن کے لیے تیار رہو، اس بار فاتح کون ٹھہرے گا؟

پرومو کا آغاز ایک ویڈیو سے ہوتا ہے، جس میں موجودہ اور سابق بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نظر آرہے ہیں۔

20 سیکنڈ کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس، آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کا اختتام ’کمنگ سون ’ کے جملے کے ساتھ ہوتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ براڈ کاسٹرز کو ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں ملی۔

Related Posts