ماڈل حفصہ بٹ اپنے ہونے والے شوہر میں دیکھنا چاہتی ہیں ؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر تعلیم، کیریئر کے انتخاب اور جلدی شادی کرنے سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خصوصیات کے حوالے سے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو، گھر بنانے والی خصوصیت کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دینے والا انسان ہو۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اب زیادہ تر مرد شراب پیتے ہیں جس سے ان کی فیملی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والا شوہر پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ نارمل زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

Related Posts